سید عبداللہ شاہ بخاری ؒکے عرس کے موقع پر محفل نعت
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں صدیوں پرانے حضرت سید محمد عبداللہ شاہ بخاری المعروف بابا مٹھوہ شاہ ولی کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں مزار پر محفل نعتؐ کا اہتمام کیا گیا، پیر سید منشا عباس شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیرشاہ قلندر، پیر سید تقدیس الرحمان شاہ چستی سیکری سجادہ نشین خانقاہ عالیہ چشت نگر پکی حویلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، محفل نعتؐ کی صدارت مولانا پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار نے کی، علامہ مولانا علی حسن رضوی ناظم اعلی جماعت اہلسنت لاہور ڈویژن کا خصوصی خطاب، جبکہ حافظ سہیل احمد قادری، اختر زمان قادری، محمد مدثر علی قادری نے ہدیہ نعتؐ پیش کیا، میاں عبدالخالق سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، صاحبزادہ حافظ جنید الیاس قادری، مفتی فیضان قادری صدر جماعت اہلسنت مصطفی آبادودیگر شریک ہوئے۔
، مہر حاشر مہران چشتی، ڈاکٹر علی مصطفی چشتی، سردار راشد علی ڈوگر، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ، الیاس ملک سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں،صحافیوں نے شرکت کی، حضرت علامہ مولانا علی حسن رضوی، حضرت مولانا پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین نے اہل بیت سے محبت کا عملی مظاہرہ کرکے اہل بیت کی اہمیت کے بارے میں بتا دیا تھا، صحابہ کا دور پچاس ساٹھ سال بعد ختم ہو گیا جبکہ اہل بیت کا سلسلہ قیامت تک چلے گا، امت مسلمہ کے پاس اس وقت قرآن پاک اور اہل بیت ہیں، ہمیں قرآن پاک پر عمل اور اہل بیت سے محبت کرنے کی ضرورت ہے،اولیا کرام وہ ہستیاں ہیں جن کی وجہ سے برصغیر میں اسلام اولیا اللہ کی وجہ سے پھیلا،عرس کے دنوں میں مزارات کا احترام اسی طرح ضروری ہے جس طرح عوام دنوں میں کیا جاتا ہے، حاضری دینے والوں کو خیال رکھنا چاہئے کہ جب نعت رسول مقبولﷺ ہو رہی ہے، اللہ کا ذکر ہو رہا ہوں تو اس وقت ادب سے کھڑا ہوا کریں۔
