شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق شادباغ میں میں نصراللہ سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں رفاقت سے 2لاکھ 30 یزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں یحییٰ سے 2لاکھ 25 ہزار روپے،موبائل فون اور دیگر سامان، غازی آباد میں وقار سے2 لاکھ  روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں احتشام سے 1لاکھ 90 ہزار نقدی اور موبائل فون، گلبرگ میں اعجاز سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جنوبی چھاؤنی اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد،راوی روڈ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -