انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،مزید 2ملزمان گرفتار

   انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،مزید 2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور کے علاقے کاہنہ میں  تین روز قبل انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ نمبر 10355/24 تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان بلال اور رضوان کو گرفتار کر لیا  جبکہ دیگر دو ملزمان، اسلم اور مون، ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کام کرتے ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا تشدد یا رکاوٹ ناقابل برداشت ہے۔ ا

ن کا کہنا تھا کہ حملہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے  پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے سپروئزری افسران کو  کو بھی تاکید کی ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں تاکہ پولیو کا خاتمہ بلا کسی رکاوٹ کے ممکن ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -