تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے دونوں بھائی دم توڑ گئے 

Nov 01, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیولری گراؤنڈ میں چند دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی دوران علاج دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب دونوں بھائی شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھے اور سڑک پار کر رہے تھے کہ  تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ دونوں کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا  رہنے کے بعد دم توڑ گئے پولیس  کہنا ہے کہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں