تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار، مقدمہ درج 

     تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار، مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور گراں فروشوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف ان ایکشن،شاد باغ کے علاقے میں تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لیے گئے ملزمان عارف، اسحاق اور عاطف کی دکانداروں نے نشاندہی کی جو کہ بھماں روڈ پر دکانداروں کو جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے  اسسٹنٹ کمشنر راوی زون موقع پر پہنچے۔ جانچ پڑتال کے بعد جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حوالے پولیس کر دیا جعلی مجسٹریٹس پر دفعہ 419 کے تحت ایف آئی آر درج،تینوں جعلی مجسٹریٹس کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -