سموگ تدراک کیس، آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کاحکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ تدراک کیس میں آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اس حوالے سے مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی، گزشتہ سماعت کے تحریری حکم میں عدالت نے محکمہ سکول ڈیپاٹمنٹ سے سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، حکم میں لکھا گیا کہ محکمہ ماحولیات کے مطابق سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ
