یو اے ای نے پاکستان کے 30 شہروں سے جاری ہونیوالے پاسپورٹوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) یو اے ای نے پاکستان کے30شہروں سے جاری ہونیوالے پاسپورٹوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی۔گزشتہ ماہ تک24 شہر تھے اب30 کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے ان میں اٹک، دادو، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہنزہ، کوہاٹ، کمبر شہداد کوٹ،کرم ایجنسی، لاڑکانہ، لیہ، مظفر آباد، مظفر گڑھ، نواب شاہ، پارہ چنار، راجن پور، سکردو، سکھر، کوئٹہ، کوٹلی اے جے کے، قصور، باجوڑ،مہمند ایجنسی، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،ایبٹ آباد، سرگودھا، چکوال،ساہیوال شامل ہیں۔ تازہ ترین سرکلر جاری کر دیا گیا۔
پابندی
