سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 1319پوائنٹس کم، ڈالرمہنگا، سونا سستا
کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) ماہ اکتوبر کے آخری کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کم ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1636 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار 24 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 ارب رو پے کم ہوئی۔ادھرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے پربند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 بھی پیسے اضافے سے 278 روپے 78 پیسے ہوگیا۔دوسری طرف ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم کو کر 2777 ڈالر فی اونس رہا۔
سٹاک مارکیٹ
