پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
راولپنڈی (این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خلیج عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی نے اپنی بندرگاہ سے 1200ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کیساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی،پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر 23ماہی گیروں کو طبی و تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہے،تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
پاک بحریہ
