اللہ کا شکر! مخالفین اعتراف کر رہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: مریم نواز

  اللہ کا شکر! مخالفین اعتراف کر رہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     کالا شاہ کاکو (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے مخالفین اعتراف کر رہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی ہے، کارکردگی اور ترقی میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری تھا ہے اور رہے گا۔کالا شاہ کاکو میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کسانوں کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان میرے دل کے بہت قریب ہیں، پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہو کر گزرتا ہے، میری زراعت کی ٹیم مجھ سے ایک قدم آگے چل رہی ہوتی ہے، زراعت ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایک اڑدھا ہے جو سر اٹھاتا ہے، سموگ کا مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے، سپر سیڈر سے سموگ میں کمی آئے گی، سپر سیڈر سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو سموگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کرنے پر شاباش دیتی ہوں، سموگ کیلئے بھارتی پنجاب میں بھی اقدامات ہوں تو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، سموگ کے کنٹرول کیلئے ہر وہ قدم اٹھا رہے ہیں جو پہلے کسی نے نہیں اٹھایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہماری رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے، کنٹرول روم میں دیکھا جا رہا ہے کہ کونسی چمنی سے کالا دھواں نکل رہا ہے، انشاء اللہ آئندہ سالوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے بہت ساری مشینری کی تقسیم کا آغاز کر چکے ہیں، مزید بڑھائیں گے، دی جانے والی مشینری جاپان کی ہے جس کی مالیت 60 لاکھ روپے تک ہے، کسان مہنگی مشینری نہیں خرید سکتا، ہم 40 بلین کی لاگت سے پنجاب کی ہر تحصیل میں مشینری کرائے پر زیرو منافع پر دینے جا رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں بلیک میلنگ کا ایک سلسلہ چل پڑتا ہے، لوگ کسانوں سے منہ مانگا رینٹ وصول کرتے ہیں، کسان بھائیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے، ہم زیرو پرافٹ پر ہر تحصیل میں مشینری فراہم کریں گے، ہم 4 شہروں میں ایگریکلچر مال بنانے جا رہے ہیں، معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ ایک ہی چھت کے نیچے ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کسان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی تھی، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا باہر ان کو فساد کی عادت ہے، اب وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کو حکومت نہیں ملی، اگر وہ حکومت میں ہوں یا نہ ہوں گالم گلوچ، فتنہ اور فساد پھیلاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل کسانوں کو گرین ٹریکٹرز دیئے جائیں گے، ٹریکٹرز 30 سے 40 لاکھ روپے مالیت کا ہے، 10 لاکھ حکومت پنجاب ادا کرے گی، ہمارے مخالفین اب باتیں کرنے لگ گئے ہیں وہ مجھ تک پہنچتی ہیں، مخالفین کہتے ہیں پنجاب آگے بڑھ رہا ہے، ترقی کررہا ہے، وہ کہتے ہیں ہمارے وزیراعلیٰ کو دیکھ لو، مار دو،جلا دو،بدتہذیبی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے مخالفین کہتے ہیں مسلم لیگ ن کی ہوا چل پڑی ہے، کارکردگی، ترقی میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری تھا ہے اور رہے گا، کام کرنا مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی کو ا?تا نہیں، مخالفین صرف نقل کر سکتے ہیں، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

مریم نواز

  لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی امورجلد پورے کرنے کا حکم بھی دیا ہے-وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں -صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے-تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دئیے جائیں گے-وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا-اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا- مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف اور کابینہ نے تین نئے کابینہ ممبرز شاہد تارڑ،سلمی بٹ، ثانیہ عاشق کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پی آر ایس اے روڈز سیفٹی، وہیکلز سیفٹی اورڈرائیورنگ ٹریننگ سکول کے لئے اقدامات کرے گی۔ پی آر ایس اے روڈز کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اہتمام کرے گی۔ پی آر ایس اے سٹینڈرڈ وہیکلز ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کرے گی۔ پی آر ایس اے کے زیر انتظام موٹر ٹرانسپورٹ ایجنسی بھی قائم کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ جاں بحق ہونے والوں کا تناسب اوسطا10ہے۔ پی آرایس اے کی 14رکنی سپیشل کمیٹی کی سربراہی منسٹر ٹرانسپورٹ کریں گے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم دیا۔ اجلاس میں فنکاروں کے لئے آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی اورفنکاروں کے لئے امدادی گرانٹ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی بھی طلب کر لی ہے۔ لاہور آرٹ کونسل انڈومنٹ فنڈبورڈ کا اختیارمنسٹرانفارمشین کو دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی مریم نوازشریف نے علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی۔پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی2024 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے میڈیا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے لئے فول پروف سسٹم واضح کرنے کی ہدایت کی۔ صوبے کے مختلف شہروں میں سیوریج سسٹم کے ایشوز حل کرنے کی منظوری دی گئی، اس ضمن میں وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے بہترین کے پی آئیپرفارمنس پر پانچ ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیئے۔ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اول،مری کے ڈپٹی کمشنر ظہیرالحسن شیرازی دوسرے، میانوالی کے ڈی سی خالد تیسرے نمبرپر رہے، ڈی سی لیہ امیرا بیدار چوتھے اور پاکپتن کی ڈی سی سعدیہ مہر پانچویں نمبر پر رہیں۔  بہترین کے پی آئیپرفارمنس پر ڈپٹی کمشنر کو دو ماہ کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائے گی۔ کابینہ نے ایل ڈی اے کمیشن کی تمام کیس ایک سال کے اندر مشروط منظوری دی۔ دریاں کے کٹا سے بچا کے لئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں آئی کینسر اور دیگر امراض چشم کے علاج کے لئے آئی سنٹر کو اراضی کی الاٹمنٹ کی مشروط منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سپر سیڈر کاشتکاری کے لئے بہت بڑ ا منصوبہ ہے، کسان کارڈ سے 10ارب روپے کی خریداری ہوچکی ہے۔ بہت سے لوگ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔خواہش ہے کہ ترقی کا سفر جاری و ساری رہے۔ کام کرنے والوں کی بہت قدر کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رات بھر میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی، مگر دن رات کام کررہے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں لاہور گیریژن گرین میں بین الاقوامی معیار کی سکوائش فیسلٹی سکیم کو سالانہ تر قیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو ٹی 20ورلڈ کپ فار بلائنڈ کے لئے 20ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر انعام بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -