اسلام آبادہائیکورٹ کا عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم 

  اسلام آبادہائیکورٹ کا عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ا ر با ب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے مو قف اپنایا بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے۔ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، جیل رولز میں جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقا ت میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پابندی کی شق کالعدم قرار دیدی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر ا فضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

سہولیات فراہمی حکم

مزید :

صفحہ اول -