اسلام آباد، قیدی وین حملہ 13اہلکار معطل، ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال
اسلام آبا د (این این آئی)سنگجانی میں قیدی وین پر حملہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدی وین پر حملے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو بھجواتے ہوئے بتایا ہے کہ قیدی وین پر ڈیوٹی پر مامور 3اے ایس آئی سمیت 13پولیس اہلکار معطل کردیے گئے ہیں، تمام 13پولیس اہلکاروں کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکلوالیا ہے، معطل پولیس اہلکاروں میں 3اے ایس آئی، 5ہیڈ کانسٹیبل اور 5کانسٹیبل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان اور ملاقاتیوں نے اے ٹی سی کورٹ کے گیٹ پر نعرے لگائے، بعد میں کچھ افراد قیدی وین کا تعاقب بھی کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق قیدی وین ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔
قیدی وین
