گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع، پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرا ردے دیا

  گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع، پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرا ردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر،آئی این پی)  آ لودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار رہا،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی۔پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا۔پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے،  س حوالے سے  پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے گئے، ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد اسموگ کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہو گی، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ پبیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہو گی، ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت سنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہو گی اور سرکوں سے تجازات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔صوبائی دارالحکومت  میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی۔شملہ پہاڑی 170، ٹاؤن ہال 209، پنجاب یونیورسٹی 199، یو ایس قونصلیٹ 322، یو ایم ٹی 277اور جیل روڈ پر 246 ریکارڈ کی گئی۔دوسر ی طر ف سموگ سے نمٹنے کیلئے گرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی اور اس کے گردونواح میں اقدامات شروع کر دیئے گئے۔اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہر قسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔نادرا آفس اور شاہین کمپلیکس کے باہر سے پارکنگ کو دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کیطرف نہیں آئے گا۔شاہراہوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، گرین لاک ڈاؤن کے علاقہ میں کھلی جگہ پر پانی چھڑکاؤ بھی جاری ہے، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکاؤ جھاڑو لگانے پر پابندی ہے۔شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی ہے، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ متبادل کھلی جگہ منتقل کردی گئی۔

سموگ آفت قرار

مزید :

صفحہ اول -