عدالتی احکاما ت کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی: پی ٹی آئی 

  عدالتی احکاما ت کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی: پی ٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    راولپنڈی (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جیل حکام نے تین گھنٹے انتظارکروایا، جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتے ہیں کہ سیاسی گفتگونہیں کرینگے، بانی کے سیل کی بجلی بند کی گئی، عمران خان کو پانی نہیں دیا جاتا،عمران خان ملک کے عوام کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نوازشریف کی طرح معاہدہ کرکے لندن نہیں گئے،جیل حکام کوحکومت کا چمچہ نہیں بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ سلوک قابل مذمت ہے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں پورے ملک میں باہرنکلیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر شبلی فراز، اسد قیصر‘زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے تین گھنٹے انتظارکروایا، جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتے ہیں کہ سیاسی گفتگونہیں کرینگے، ادارے بھی ہمیں لکھ کر دیں کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرینگے، ہم بھی پھر لکھ کردیں گے بانی سے سیاسی گفتگو نہیں کرینگے عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ بانی کے سیل کی بجلی بند کی گئی، عمران خان کو پانی نہیں دیا جاتا، بشری بی بی کے کھانے میں ہارپک ملایا گیا،بانی پی ٹی آئی کوغیرمعیاری کھانا دیا جارہا ہے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ ہم دوپہر 2 بجے سے جیل کے باہر بیٹھے  رہے، ہمیں کہا گیا کوئی سیاسی گفتگونہیں ہو گی، میں نے کہا بانی سے کوئی موسم کا حال ڈسکس نہیں سیاسی بات ہی کرینگے، حکومت کے ایسے حربوں سے سیاسی استحکام نہیں آئیگا۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ سات گھنٹے کا سفر کر کے اڈیالہ جیل بانی سے ملاقات کرنے آئی تھی، ہمیں جیل میں ملنے نہیں دیا گیا، حکومت کی یہ حرکت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس ظلم اورجبرکا جواب دینا پڑیگا، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ کریں، عمران خان کی جب کال آئیگی لبیک کہیں گے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا  ہے کہ یہ فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ ہے، ہم منتخب نمائندے ہیں اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو ہی کرینگے جیل حکام کوحکومت کا چمچہ نہیں بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ سلوک قابل مذمت ہے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں پورے ملک میں باہرنکلیں گے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے لڑینگے، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی دیگرجماعتوں سے بھی ملاقات کرینگے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں سب ساتھ کھڑے ہیں،بانی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھائینگے۔ 

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -