تشدد کیخلاف مردوں کی ذمہ داری کو فروغ دیا جائے،اعظم نذیر تارڑ

  تشدد کیخلاف مردوں کی ذمہ داری کو فروغ دیا جائے،اعظم نذیر تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون، انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق مقامی و عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کر صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے میں مردوں،لڑکوں کو اتحادی کے طور پر شامل کر رہی ہے،صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے میں مردوں کی شمولیت کا مقصد معاشرتی تبدیلی کو فروغ دینا ہے جس کے تحت نقصان دہ صنفی تصورات کو چیلنج کیا جائے اور تشدد کیخلاف مردوں کی ذمہ داری کو فروغ دیا جائے۔ جمعرات کووفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں اقوام متحدہ خواتین اور انٹرا ایجنسی جینڈر اینڈ ڈیولپمنٹ گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے قومی عزم کو مزید تقویت دینا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی مکالمے میں پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملیوں اور ہدفی اقدامات پر زور دیا گیا۔اس ملاقات میں اہم عالمی نمائندوں نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ خواتین کی ماریا ہولٹسبرگ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے اینڈریو بوڈن اور یورپی یونین کے جیرون ولیمز شامل تھے۔ ان نمائندوں نے عالمی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں مضبوط صنفی بنیاد پر ڈھانچے اور آگاہی پروگراموں کی تشکیل میں بین الشعبہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اعظم نذیر تارڑ