این ای ڈی، انجینئرز کو کائنات تسخیر کرنا سِکھارہی ہے، کامران ٹیسوری 

    این ای ڈی، انجینئرز کو کائنات تسخیر کرنا سِکھارہی ہے، کامران ٹیسوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر)این ای ڈی طالب علم کو دنیا تسخیر کرنا سکھا رہی ہے، جامعہ کے لیے ٹیم کی خدمات کو قریب سے دیکھا ہے، سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں شامل ہونا طالب علم اور والدین کا خواب ہوتا ہے، جامعہ این ای ڈی اور اس کا تھر کیمپس بہترین بہترین تعلیمی مراکز ہیں، سستی اعلی تعلیم سندھ حکومت کے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت ہے، 21 پی ایچ ڈی اسکالرز ہونا مستحسن ہے، ادارے کے سابقہ اور وابستہ ہر فرد کا شکریہ جنہوں نے سو برس جامعہ این ای ڈی کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا، ان خیالات کا اظہارچانسلرجامعات/ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری، اعزازی مہمان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، مہمانِ خصوصی حسین داد، اعزازی مہمان امیر الاسلام اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جامعہ این ای ڈی کے تحت تیتسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 2024 میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ/ چانسلر جامعات محمد کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آپ تمام نوجوان اور اسکالرز ہماری امید کا محور ہیں. تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور تحقیق کے ذریعے دنیا سے مقابلہ کرنا۔سکھایا جاتا ہے۔ آج کا جوان انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کے دور کا کھلاڑی ہے۔ اسے ترقی کے لیے ان میدانوں میں محنت کرنی ہوگی اور جیت کردکھانا ہوگا۔ میں بحیثیت چانسلر دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ کے ادارے این ای ڈی نے آپ کو تحقیقی دنیا میں قدم رکھنا سکھایا ہے جس سے این ای ڈی کا طالب علم دنیا تسخیر کر سکے گا۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جامعہ کے اس سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں شامل ہونا ہر طالب علم کا خواب ہوتا ہے۔ میں آج یہاں این ای ڈی میں اعزازی مہمان ہوں لیکن دراصل یہ میری مادرِ علمی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارے سے پڑ کر نکلا ہوں۔ میں آج بھی یہاں آکر خود کو طالب علم محسوس کرتا ہوں اور یہ احساس میرے لیے لمحہ فرحت ہے۔ پھر ان دوستوں کا ساتھ ہے جو یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیخ الجامعہ کی اس ادارے کے لیے بہترین کارکردگی، ان کی ٹیم کی انتھک محنت، میں نے یہ سب بہت قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں گواہ ہوں کہ جب بھی اس ادارے کی بہتری کے لیے میں کوئی کام کہا تو ڈاکٹر لودھی نے دن رات ایک کرکے بہترین نتیجہ دیا۔انہوں نے مزید ارادہ ظاہر کیاکہ المنائی کی حیثیت سے اپنی جامعہ سے وابستہ رہے ہیں اور وابستہ رہیں گے۔ مزید کہنا تھا کہ میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جن کی سربراہی میں جامعہ ترقی کی منازل طے کر تی رہی ہے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے داد ہرکولیس کارپوریشن کے چیئرمین حسین داد نیکہاکہ امکانات کی دنیا آپ کی منتظر ہے، آنے والے وقت میں آپ ناصرف امکانات کے دروازے خود پر کھولیں گے بلکہ ملک کا نام روشن بھی کریں گے جب کہ امیر السلام نے ادارے کے سابقہ و وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا