ہم اڑھائی برس سے حالت جنگ میں ہیں،عامر ڈوگر
اسلام آباد(آن لائن)چیف وہپ تحریک انصاف عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم ڈھائی برس سے حالت جنگ میں ہیں۔پشاور میں پچھلے ہفتے طے کیا کہ ملک گیر جدوجہد کو کیسے لے کر جانا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکر ہمارے اسے طرح پر جوش ہیں،ہمارا جوش و جذبہ ماضی جیسا ہے۔انہوں نے کہاہمارے ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔تاریخ میں کیسی جماعت کے خلاف اتنے مقدمات درج نہیں ہوئے جتنے ہمارے خلاف ہوئے۔انہوں نے کہاسیاسی جماعتوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہان لیگ کو معلوم ہے کہ ان کو کس طرح لایا گیا۔جب کسی پارٹی کی قیادت جیل میں یا باہر ہوتی ہے تو اس طرح کی صورتحال ہو ہی جاتی ہے۔انہوں نے کہاہم ایک نکتے پر متفق ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے اور وزیراعظم بنوانا ہے۔ہم نے ہمیشہ سیاست کی بات کی ہے۔انہوں نے کہااپنے حقوق اور جدوجہد کی بات کرنا اگر فتنہ ہے تو ہم کریں گے۔
عامر ڈوگر