کراچی پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار کوکنگ ورک شاپ کا انعقاد

  کراچی پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار کوکنگ ورک شاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)کراچی پریس کلب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد لائیو کوکنگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ کوکنگ ورکشاپ میں لائیو کوکنگ، سلاد اور سینڈ وچ کمپٹیشن کا مقابلہ زبردست مقابلہ ہوا جس کے بعد پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن پر آنے والوں کو تحائف اور انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر کلب کی خواتین ارکان کو خود مختار بنانے، مختلف ڈشز اور کوکنگ کو اپنی اضافی آمدنی کا ذریعہ بنانے سے متعلق آگہی، مشورے اور ٹپس بھی دی گئیں۔ تربیتی ورکشاپ کیلئے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد، کفیل فیضان،مونا صدیقی، شازیہ حسن اور دیگر ٹیم ارکان اور اسٹاف کی بھرپور کاوشیں اور تعاون شامل تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایک کامیاب اور بھر پور شو کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ اس موقع پر شیف سبین کا کہنا تھا کہ یہ کلب کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا شاندار کوکنگ شو منعقد کیا گیا ہے۔ میں کراچی پریس کلب، اسپانسر ز جن میں ملکہ فوڈ، شان فوڈ، سلمان اینڈ سنز، خواتین اراکین اور کلب کے تمام عہدیداران کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تمام مطلوبہ سامان، ضروریات کی چیزیں نا صرف فراہم کیں بلکہ ان کے عملہ نے بھی بھرپور تعاون کیا اور قدم بقدم ہمارے ساتھ موجود رہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی کوریج کیلئے ماہم فاطمہ اور صحافی خواتین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شیف سبین  کی جانب سے شرکا میں تحائف تقسیم کئے گئے