ڈاؤلینس نے اپنی فیکٹریوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا
کراچی (پ ر)پاکستان میں گھریلو آلات بنانے والیمعروف ادارے،ڈالینس نے10لاکھ یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے،کراچی میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے۔نئی شمسی تنصیبات کیافتتاح کی تقریب میں، ڈالینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان،چیف کمرشل آفیسر، ترکیہ و جنوبی ایشیا)بیکو(، جان دِنچر، جنرل کونسل)بیکو(، امید نفیز چلک)بیکو(، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف فنانس -جنوبی ایشیا)بیکو(، سبیل کیسلر)بیکو(اور ڈائریکٹر آف ساتھ ایشیا ریجنل مارکیٹنگ، بزنس ٹرانسفارمیشن اور گروتھ) بیکو(ہینڈن عبدالرحمن اوغلوسمیت بیکو اورڈالینس کے دیگراعلی عہدیدار نے شرکت کی۔ڈالینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،عمر احسن خان نے کہا: ایک صنعتی رہنما کی حیثیت سے ڈالینس پاکستان کے تمام بڑے کاروباری اداروں کو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور کاروباری آپریشنز کے دوران توانائی کی بچت کے لییقابل تجدید ذرائع کے استعمال کی ترغیب دے رہا ہے۔ شمسی توانائی کے حوالے سے ہمارے اس اقدام سے فیکٹریوں کے کاربن فٹ پرنٹ میں سالانہ تقریبا1،223 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نئے شمسی پینلوں کی تنصیب ہماری مینوفیکچرنگ کی تنصیبات کو گرین انرجی کیذرائع سے اپنی بجلی کی سالانہ ضروریات کا 27 فیصد پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔ ہم نومبرتک تنصیبات کو مکمل کرنے کے مقصد کے ساتھ اپنے حیدرآباد پلانٹ کی چھت پر بھی شمسی پینل نصب کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان میں اپنی نئی پریکٹس کے ساتھ گھریلو آلات کی صنعت کے لیے ایک ماڈل بننا ہے۔
