تاجر برادری کے مسائل حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی،خواجہ محمد شفیق 

     تاجر برادری کے مسائل حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی،خواجہ محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ سیمیجہ آباد کی تقریب حلف برداری خواجہ محمد شفیق کی 55سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سمیجہ آباد کی مارکیٹوں سے 6نومبر کی تقریب میں بھر پور شرکت کا ا(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

علان لنک عثمان غنی روڈ کے صدر محمد اکرم نے چیمبر سے الحاق کا اعلان کیا جبکہ رانا کریم الدین کو چیمبر ملتان شہر کا سینیئر نائب صدر نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس سلسلہ میں انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ 40 فٹی سمیجہ آباد کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،ممتاز سیاسی وسماجی رہنما چیرمین یونائٹیڈ گروپ آف کمپنیز الحاج ملک عاشق علی شجراسابق مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری انچارج مارکیٹ کمیٹی نیو سبزی منڈی شوکت رضا شاہ بخاری مہمانان خصوصی تھی۔ عاشق شجرا نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا  اس موقع پر خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے تاجر رہنما رانا کریم الدین کو چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کا سینیئر نائب صدر نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب حلف برداری میں جن عہدیدران سے حلف لیا ان میں گروپ لیڈر رانا کریم الدین چوہدری محمود سرپرست اعلی عبدالواحد چیئرمین حاجی عبد الرازق صدر چوہدری محمد علی جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔