وفاقی محتسب اعلیٰ بہاولپور کی عدالت میں ایک ماہ کے دوران380کیسز کا فیصلہ

  وفاقی محتسب اعلیٰ بہاولپور کی عدالت میں ایک ماہ کے دوران380کیسز کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) وفاقی محتسب اعلی بہاولپورکی عدالت میں شہریوں کی1270 درخواستوں پرفیصلے380 کیسز پرعمل درآمد کروڑوں روپے کا(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

شہریوں کوریلیف، واپڈا، سوئی گیس، نادرا، میپکو، پاسپورٹ آفس سمیت متعدد محکمہ جات کیخلاف شکایات پر فیصلے کیے گئے صارفین بلاجھجک دفترمیں اپنی شکایات جمع کرائیں۔ ریجنل ہیڈوفاقی محتسب اعلی ڈاکٹرمحمدزاہد ملک کی گفتگو‘تفصیل کے مطابق وفاقی محتسب اعلی بہاولپورکی عدالت میں ریجنل ہیڈوفاقی محتسب ڈاکٹرمحمدزاہدملک کی سربراہی میں ایک ماہ کے دوران یکم اکتوبر سے30 اکتوبر تک1270 درخواستوں پرفیصلے کیے گئے جس کے مطابق ڈاکٹرمحمدزاہدملک نے150 کیسزڈپٹی رجسٹراریاسرشبیرنے 175 کیسز آئی آرڈی کمشنرخالدنذیر265 کیسر جبکہ ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیزنے300 کیسز کے فیصلے سنائے اور380 فصیلوں پرعمل درآمد کرایااورایک کروڑ سے زائد کاشہریوں کوریلیف بھی دلایاگیا۔وفاقی محتسب ڈاکٹرمحمدزاہدملک نے مزیدبتایاکہ وفاقی محکموں کیخلاف فیصلوں پرفوری عمل درآمد کیلئے متعلقہ محکموں کونوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔