اسرائیلی مظالم کے سبب امریکہ بے نقاب ہوا، لیاقت بلوچ 

     اسرائیلی مظالم کے سبب امریکہ بے نقاب ہوا، لیاقت بلوچ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر اور بیت المقدس میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اس وقت فلسطین میں 52 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا (بقیہ نمبر8صفحہ7پر )

کہ اسرائیلی مظالم کے سبب امریکہ بے نقاب ہوا ہے فلسطینی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اسرائیل نے فلسطین میں ہسپتال تک مسمار کر ڈالے ہیں ، امریکہ اور عالم اسلام کیا غزہ کی تباہی کے منتظر ہیں بنگلہ دیش ، کشمیر اور فلسطین اتحاد کے پیغام دے رہے ہیں آج عام آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہے عوام کے مسائل کی خاطر جماعت اسلامی نے 14 دن دھرنا دیا دھرنے کرنے پر حکومت سے مذاکرات کر کے انہیں مہنگائی کم کرنے پر مجبور کیا حکومت تنخواہ دار طبقہ کے ٹیکسز کم کرے غریب آدمی کو درپیش مسائل حل کرنا حکومتی ذمہ داری ہے وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی دھرنے پر جماعت اسلامی کو سراہا ہم یہ کسی بات کا کریڈٹ نہیں عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں ہم نے آئینی ترامیم کو یکسر مسترد کیا ہے ، تعلیمی ادارے نجکاری کر کے تباہ کئے جا رہے ہیں اس معاملہ پر صرف جماعت اسلامی نے اساتذہ کے ساتھ نعرہ حق بلند کیا اگر حکمران عوام کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئے تو لائحہ عمل تیار ہے گرینڈ دھرنے کیلئے تاجروں سمیت ہر کسی سے رابطہ اور لائحہ عمل طے کر چکے ہیں خواتین اسلامی انقلاب لانے کیلئے متحرک ہوں ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان قیامت کی صبح تک سلامت رہے گا۔