آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ٹیکنالوجیکل نمائش کے انتظامات مکمل
ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ٹیکنالوجیکل نمائش و سیمینار کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد سائنسی میلہ 7 نومبر کو بوسن روڈ پر واقع نجی مارکی میں سجے گا۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تیار کردہ پراڈکٹ کے ماڈلز نمائش میں رکھے جائیں (بقیہ نمبر12صفحہ7پر )
گے جبکہ انتہائی جدت پر مبنی پراجیکٹس کو سیمنار میں پیش کیا جائے گا۔سیمینار میں سرمایہ کار،صنعتکار، سیکیورٹی ایکسچینج اور محمکہ انڈستریز کے افسران شریک ہونگے۔ سیمینار میں جدت پر مبنی پراجیکٹس کو پیٹنٹ کیا جائےگا اور کمرشل پیداوار کے معاملات طے کئے جائیں گے۔نمائش اور سیمینار میں پیش کئے جانیوالے ماڈلز اور پراجیکٹس کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ریسرچرز نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجنئیر امجد شعیب خان ترین نے کی۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سرفراز احمد،ایڈیشنل سیکرٹریز عطاالحق، محمد فاروق ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری سروسز نیئر مصطفے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تعلیمی اداروں کی جدت پر مبنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریسرچ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ جدت پر مبنی نمائش کا یہ آئیڈیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے دیا ہے جس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ تعلیمی اداروں کے پروفیسرز پر مبنی اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اقدام کے اقدام کی بے حد تعریف کی۔اجلاس میں نواز شریف یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملتان ،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان ،بی زیڈ یونیورسٹی ملتان،وومن یونیورسٹی ملتان ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان کے پروفیسرز اور ریسرچر نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان اور لیہ کے پرنسپلز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ریسرچرز کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کا عملی مظاہرہ کیاگیا جس میں سمارٹ ایری گیشن سسٹم، سولر گراس کٹر، انرجی ایفیشنٹ موٹر، نابینا افراد کے لئے ڈیجیٹل وائٹ سٹک، سمارٹ شوز اور عینک، سالڈ ویسٹ سے بائیو آئل کی تیاری اور دیگر پراجیکٹس شامل تھے۔
