جھوٹے بیان دینا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، سعود مجید

         جھوٹے بیان دینا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) تحریک انصاف ملک دشمن جماعت ہے عوام نے تحریک انصاف کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے مسترد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے اپنے ساڑھے تین سالہ بدترین دور میں اپوزیشن کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے اور سیاسی قائدین کو بلا جواز جھوٹے کیسوں میں جیلوں میں رکھا گیا اج تحریک انصاف کے لوگ کس منہ سے کہتے ہیں کہ عمران خان کو کھانا صحیح نہیں مل رہا ان کی بیرک کی لائٹ بند کر دیتے ہیں جھوٹے بیان دینا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے وہ دن یاد کریں کہ جب عمران خان نیازی کہتے تھے نواز شریف اصف زرداری کا اے سی جیل میں بند کراں گااپوزیشن قائدینوں کو جیل کے فرش پہ سلاؤں گا آج تحریک انصاف کے لوگ اپنے ساڑھے تین سالہ ڈور کی غلطیوں کو دبا کر جیل انتظامیہ اور حکومت کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کاش عمران خان اپنے گریبان میں نظر ڈالتے تو اج انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے کیونکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا ہی پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے اس لیے انہوں نے کہا ک ہاکستان زندہ دل ملک ہے قائد اعظم  نے پاکستان بنا کر مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے اج ہم سب پاکستان ایک ہو کر قائد اعظم کا خواب پورا کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی جو کل تک اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج تحریک انصاف کے ممبران اسی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن پاکستان کی اصل اور خالص جماعت ہے جو اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے حالیہ الیکشن میں تحریک انصاف اور ان کے امیدواروں کوشکست سے نوازا اور اپنی حقیقی جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر پاکستان کا اقبال بلند کیا ہے۔