کھیلتا پنجاب گیمز کا آج سے آغاز   کھلاڑیوں کوپرکشش انعامات دئے جائینگے

  کھیلتا پنجاب گیمز کا آج سے آغاز   کھلاڑیوں کوپرکشش انعامات دئے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپورٹس رپورٹر)کھیلتا پنجاب ایونٹ آج سے شروع ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 آج سے ہوگا۔ اس سلسلہ میں کھیلتا پنجاب میں شامل کھیلوں کے کنوئینرز کا انتظامی اجلاس زیر صدارت فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا جس میں ترس محی الدین شیخ آصف خرم نقوی انیس خان رانا حبیب منظور لطیفی فوکل پرسن نور خان قیصرانی اظفر عبدالللہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق لطیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے مواقع دینے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ترقی کے مواقع میسر آسکیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان مقابلہ جات میں پرکشش انعامات اور کیش پرائز دیے جائیں گے۔آج بینڈ منٹن بوائز اینڈ گرلز  ہاکی اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز  اور فٹبال کے ایونٹ سے  کھیلتا پنجاب کا آغاز ہوگا جس میں ملتان ڈسڑکٹ کے مستقل رہائشی کھلاڑی حصہ لینگے۔ دس روزہ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے فاتح ڈویژنل سطح پر اپنے کھیل کا عملی مظاہرہ پیش کرینگے۔