قیمت میں 700 روپے کمی،فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا 

   قیمت میں 700 روپے کمی،فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی کے بعد 246,828 روپے سے کم ہو کر 246,228 روپے ہوگئی۔10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 226,259 روپے سے کم ہو کر 225,709 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 3,450 اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.73 روپے اضافے کے بعد 2,957.81 روپے رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,784 ڈالر سے کم ہو کر 2,777 ڈالر ہو گئی۔