پسند کی شادی کرنیوالی کی پر اسرار موت پولیس نے  نعش تحویل میں لے لی

  پسند کی شادی کرنیوالی کی پر اسرار موت پولیس نے  نعش تحویل میں لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفرگڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گنجان آباد نئی بستی تلکوٹ میں گزشتہ روز سدرہ نامی خاتون کی موت واقع  ہوگئی دو بچوں کی ماں تیس سالہ سدرہ کی چند سال پہلے غلام عباس(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 سے پسند کی شادی ہوئی تھی جبکہ غلام عباس اپنی پہلی بیوی کو گھریلو ناچاقی کی بنا ہر طلاق دے چکا تھا۔سدرہ کی موت کے بارے میں متضاد بیانات سامنے ائے ہیں سسرالیوں کا موقف ہے کہ سدرہ نے خود کشی کی ہے جبکہ سدرہ کے ورثا سدرہ کی موت کو قتل قرار دے رہے ہیں جبکہ اہل محلہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول بن چکا تھااور سدرہ کا خاوند مارپیٹ بھی کرتا تھا۔سسرالی پسند کی شادی کے بھی طعنے دیتے تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ بھیج دی تھی پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر کا اندراج کیا جائیگا۔