نشتر:خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ،7 زیر علاج
ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ایک مرتبہ پھر خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں خسرہ کے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
شبہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ چلڈرن کمپلیکس سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بھی خسرہ میں مبتلا مریض بچے رپورٹ ہو رہے ہیں ادھر نشتر ہسپتال سے خسرہ کے شبہ میں زیر علاج تین مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انہیں گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا
