بے ضابطگیاں،ایپکا ایکسائز یونٹ کے انتخابات کالعدم
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان افتخار احمد بھلی نے گذشتہ روزایپکا ایکسائز یونٹ کے منعقدہ انتخابات کو قواعد و بے ضابطگیوں کے باعث(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کالعدم قرار دے دیا ہے، تفصیل کے مطابق ایپکا ایکسائز یونٹ کی موجودہ باڈی کے سیکرٹری جنرل ریحان فاروق جاٹ کی جانب سے کورٹ میں رجوع کرنے پر عدلیہ نے فریقین کو ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان سے مشاورت کرنے اور حتمی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا تھا جس کی روشنی میں فریقین اور مرکزی یونین کے عہدیداران سمیت الیکشن کمشنر نے بھی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان افتخار احمد بھلی کے ساتھ ایکسائز دفتر میں ملاقات کی جس میں یہ طے پایا کہ الیکشن کو روک دیا جائے اور فریقین باہمی اختلافات کو رضا مندی سے حل کرنے کے بعد الیکشن کروائیں فریق ثانی چاند گروپ نے فیصلے کی تائید کرنے کے باوجود الیکشن کا انعقاد کرکے طے شدہ معاہدے سے انحراف کیا ہے اس صورتحال میں ایپکا ایکسائز یونٹ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
