انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی  تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

     انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی  تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)مالی سال 2024ءکےلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں فی الحال مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کےلئے درخواست دی جاسکتی ہے، ٹیکس پیئر انفرادی طور پر درخواست کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے کےلئے توسیع لے سکتے ہیں۔یکم جولائی 2024ءسے اب تک 6 لاکھ 2 ہزار افراد نئے فائلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ابھی تک 50 لاکھ 25 ہزار 870 سے زائد افراد ٹیکس ریٹرن جمع کرا چکے ہیں، 19 لاکھ 38 ہزار 615 افراد نے سال 2024ءکےلئے نل ریٹرن فائل کی۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس ریٹرن فائلز کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹوٹل 27 لاکھ 15 ہزار ریٹرن فائل ہوئے تھے جبکہ اسی عرصے کے دوران 9 لاکھ 54 ہزار نِل ریٹرن بھی فائل ہوئے تھے۔

انکم ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -