راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارت خانے کے3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی، امریکی سفارت خانے کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانہ کے 3 رکنی وفد پہنچا جہاں انہیں 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی اور ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ دفتر میں کروائی گئی جو 1 گھنٹہ جاری رہی۔
وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو تک قونصلررسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا