ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Nov 01, 2024 | 05:16 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلقہ رپورٹ جاری ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ مہنگائی کا پارہ 14 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ،ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی 12 ہی سستی 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے مہنگے ہوئے، لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے مہنگاہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا،جلانے کی لکڑی،تازہ دودھ ،دہی،بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستا ہوا، چینی، پیاز،گڑ،بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک سستی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں،جبکہ چاول،بریڈ،سگریٹس،کوکنگ آئل سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔   

مزیدخبریں