وزیراعلیٰ مریم نوازسے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات،  تجارت، کلائمیٹ چینج، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Nov 01, 2024 | 05:38 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری نے ملاقات کی- ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانوبھی موجود تھیں - باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا-تجارت، کلائمیٹ چینج، قابل تجدید انرجی، وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پریو ایس ایڈ کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں -خواتین کے تحفظ کے لیے پینک بٹن، ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کئے ہیں -سکلڈ ہیومن ریسورس کے لیے جدید طرز پر انٹرن شپس کرائی جا رہی ہیں -وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کی پارٹنر شپ خطے کی ترقی اور امن وامان کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کے لیے کوشاں ہیں - پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غورکیاگیااور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی-

مزیدخبریں