لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا-ملاقات میں انڈسٹریز کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی-
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کو انڈسٹریل ہب بنا کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ نوجوانوں کے بہتر روزگار کیلئے ٹیکنیکل اداروں کو انڈسٹریز ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت شافع حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انڈسٹریز کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔