مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں سکول کے بچوں سمیت 9افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار، 5 بچے اور ایک راہ گیر شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکول کے بچے شامل ہیں۔
بعد ازاں دھماکے کے 5 اور زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہو گئی۔
بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔