حج2025ء، وزارت مذہبی امور اور ایئر لائنز کے درمیان حج کرایہ طے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2025ء وزارت مذہبی امور اور ایئر لائنز کے درمیان حج کرایہ طے پاگیا تمام ایئرلائنز،سرکاری حج سکیم کے پاکستان سے جدہ،مدینہ جانے والے عازمین سے ریٹرن ٹکٹ کا کرایہ800 ڈالر لیں گے۔ شارٹ حج سرکاری سکیم کے عازمین کاکرایہ1000 امریکن ڈالر کرایہ ہو گا۔وزارت نے پی آئی اے،سعودی ایئر لائنز، ایئر سیال، ایئر بلیو، سیرین کو کوٹہ بھی الاٹ کر دیا اس سال پی آئی اے کوزیادہ کوٹہ دیا گیا ہے،کیونکہ چھوٹے اسٹیشنز سے پی آئی اے حج آپریشن مکمل کرے گا اس کے بعد سعودی ایئر لائنز کو زیادہ کوٹہ دیا گیا ہے،15دن پہلے پاکستان سے مدینہ جائیں گے اور واپسی جدہ سے ہو گی،15 ذوالقعدہ کے بعد پاکستان سے تمام فلائٹس جدہ جائیں گی ان عازمین کی واپسی مدینہ سے ہو گی۔
کرایہ
