بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف خونی احتجاج، پولیس کی گولی سے ایک شہید، مظاہرین زخمی، تھانہ جلا دیا گیا

بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف خونی احتجاج، پولیس کی گولی سے ایک شہید، مظاہرین ...
بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف خونی احتجاج، پولیس کی گولی سے ایک شہید، مظاہرین زخمی، تھانہ جلا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج خونی ہو گیااور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سکرنڈ روڈ پر ائیرپورٹ تھانے کو نذر آتش کر دیا۔ 

مزید :

قومی -