یوایس ایڈکے تعاون سے قومی گرڈ میں بارہ سو میگا واٹ بجلی شامل ہو گئی

یوایس ایڈکے تعاون سے قومی گرڈ میں بارہ سو میگا واٹ بجلی شامل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  الاہور ( کامرس رپورٹر)آئندہ سال قومی گرڈ میں 12سو میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔یو ایس ایڈ کے مطابق ادارہ ایک توانائی پالیسی پر عمل کررہاہے جو بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون کرے گی پالیسی کا مقصد قومی گرڈ میں بارہ سو میگاواٹ بجلی شامل کرنا ہے ۔یوایس ایڈ کے مطابق رواں سال ایک ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے بیس لاکھ سے زائد گھریلو صارفین اور کاروبار کو سہولت ملے گی جس سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ آئندہ سال مزید دو سو میگاواٹ بجلی بھی فراہم کی جائے گی ۔امریکہ اور پاکستان نے تربیلا بجلی گھر کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے جس سے اس کی پیداواری صلاحیت میں ایک سو اٹھائیس میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔دونوں ملک بجلی کی پیداوار میں سو میگا واٹ اضافے کیلئے منگلا ڈیم کے جنریٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت بھی کررہے ہیں ۔ا±نہوں نے سندھ میں جامشورو بجلی گھر اور پنجاب میں مظفر گڑھ پلانٹ کوبھی بہتر بنایا ہے جس سے سات سو پچاس میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی ۔

مزید :

کامرس -