نیویارک کاٹن ایکسچینج اور بھارت میں تمام کاٹن زونز میں روئی کی قیمتوں میں تیزی
لاہور (کامرس رپورٹر)نیویارک کاٹن ایکسچینج اور بھارت میں تمام کاٹن زونز میں جاری شدید بارشوں باعث روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 110روپے تک پہنچنے اور پھٹی کی آمد میں غیر متوقع کمی کے باعث روئی اور سوتی دھاگے کی برآمد کے رجحان میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر پاکستان میں روئی کی قیمتیں 300سے 400روپے فی من اضافے کے ساتھ پنجاب میں 7ہزار 400جبکہ سندھ میں 7ہزار 300روپے فی من تک پہنچ گئیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بھی روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارت میں شدید بارشوں کے باعث کپاس کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے وہاں کپاس کی نئی فصل کی آمد میں غیر معمولی متوقع تاخیر کے باعث اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کچھ عرصے قبل اعلان کی گئیں۔
روئی اور سوتی دھاگے کی برآمد پر مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔