توشیبا کا بیرون ملک دو ٹی وی پلانٹ بند کرنے کا اعلان
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے اگلے چھ ماہ کے دوران اپنے بیرون ملک واقع دو ٹی وی پلانٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دو ہزار سے زائد افراد بےروزگار ہو جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نے مقامی طور پر ٹیلی ویژن سیٹوں کی تیاری پہلے ہی بند کر رکھی ہے اور اب چین، انڈونیشیا اور پولینڈ میں واقع اپنے پلانٹس میں سے کوئی سے دو مارچ 2014ءتک بند کرکے تیسرے میںضم کر دیئے جائیں گے تاہم ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں واقع پلانٹ بہتر پیداواری صلاحیتوں کے باعث باقی رکھا جا سکتا ہے۔