راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا
راولپنڈی (نیٹ نیوز)راولپنڈی چےمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں صدر، ملک شاہد سلیم سینئر نائب صدر اور عالم چغتائی نائب صدر نے اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔چارج کی منتقلی کی تقریب چےمبر کے سالانہ جنرل اجلاس کے موقع پرمنعقدکی گئی جس میں گروپ لیڈر و سابق صدر سیخ شبیر ،سابق صدور، ممبران مجلس عاملہ ، شہر اور کینٹ کی انجمنِ تاجران کے صدور اور چیمبر کے ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے راولپنڈی چےمبر کے نئے صدرڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ وہ تمام سینئر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری ڈالی ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں، خطے کی تاجر صنعت کار برادری کی بہتر ی اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہو گی اور اس مقصد کے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروا گزشت نہےں رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی چےمبر 60سالہ تاریخ کا خا صہ ہے کہ ہر نیا صدر جانے والے صدر کے شروع کئے گئے کاموںکو مکمل کرتا ہے ۔ انہوںنے اس امر کا اظہار کیا کہ خطے کی تاجر برادری کے مسائل چیمبر کے مسائل ہےں اور انہیں حل کرنے لے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
تقریب سے سےنئر نائب صدرملک شاہد سلیم اور نائب صدر عالم چغتائی نے بھی خطاب کیا اور اس امر کا یقین دلایا کہ وہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کا م کرےں گے اور کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےں گے۔ آخر مےں گروپ لیڈر شیخ شبیرنے نئی منتخب ٹیم کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھا لنے پر مبارکبا دپیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت چیمبر کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خطے کی تاجر وصنعتکار برادری کی بہتری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔