بھارت کے مرکزی بینک نے مندروں میں موجود سونے کی تفصیلات طلب کرلیں

بھارت کے مرکزی بینک نے مندروں میں موجود سونے کی تفصیلات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے مرکزی بینک نے مندروں میں موجود سونے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کا مقصد سونے کے درآمدی بل میں کمی کےلئے اقدامات پر غور کرنا ہے تاہم ہندو مذہبی تنظیموں کی جانب سے اس عمل پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے ملک کے زیادہ مالدار مندروں کے منتظمین کو خط لکھے گئے ۔
جن میں ان کے پاس موجود سونے کے ذخائر کی تفصیلات طلب کی گئیں جس پر ہندو مذہبی رہنماﺅں کی جانب سے اس پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ ریاست کیرالہ میں وشوا ہندو پریشد تنظیم کے رہنما وی موہانسن نے کہا کہ یہ سونا ہزاروں سالوں کے دوران ہندو زائرین کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے جس پر ہم کسی ادارے کو نظر نہیں رکھنے دیں گے۔ مرکزی بینک کا موقف ہے کہ بھارت میں اوسطاً روزانہ 2.3 ٹن سے زائد سونے کے زیورات کی خریدوفروخت ہوتی ہے جس کےلئے بیرون ملک سے درآمد کے باعث سالانہ اربوں ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ اگر ان مندروں کا سونا بیچ کر استعمال میں لایا جائے تو ہر سال اربوں ڈالر درآمدی بل کم ہوسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -