امریکی معیشت کی حالت ابتر‘ خواتین میں غربت کی شرح 18 فیصد تک پہنچ گئی
واشنگٹن(آن لائن) امریکی سول سوسائٹی نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے باعث معیشت کا ستیاناس ہوا۔ انٹرویو کے دوران بلیک اٹانومی نیٹ ورک کمیونٹی آرگنائزیشن کے کارکنوں نے نیشنل ویمنز لاءسنٹر کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کو مایوس کن قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران امریکی خواتین کی مالی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔اور ایسی خواتین کی شرح 18 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو اپنی معاشی حالت سے غیر مطمئن اور غربت کا شکار ہیں۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ امریکی معاشرہ عدم مساوات کا شکار ہے۔
تمام شہری ادارے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ جو کچھ اس وقت امریکی شہریوں کیساتھ ہورہا ہے دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔