4روزہ منٹو ڈرامہ ،فلم فیسٹول آج سے شروع ہوگا

4روزہ منٹو ڈرامہ ،فلم فیسٹول آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 4روزہ منٹو ڈرامہ ،فلم فیسٹول آج سے شروع ہوگا اس فیسٹول میں مختلف تھیٹر گروپ اپنے اپنے ڈرامے پیش کریں گے۔چار روزکے دوران پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ماس تھیٹر پروڈکشن کا ”یہ تھا منٹو“،ز آزاد تھیٹر کی شہرہ آفاق پیشکش ”دفعہ 292“،اجوکا تھیٹر کا”کون ہے یہ گستاخ“اور سرمدصہبائی کا ”ٹوبہ ٹیک سنگھ“شامل ہیں۔اس فیسٹول کو لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی بلوچ نے آرگنائز کیا ہے جبکہ ان کی معاونت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی انجام دیں گے۔

مزید :

کلچر -