لیڈی گاگا اور ٹونی بینیٹ جلد اپنا البم لانچ کریں گے

لیڈی گاگا اور ٹونی بینیٹ جلد اپنا البم لانچ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار ٹونی بینیٹ جلد ہی اپنا البم لانچ کریں گے۔ 87 سالہ امریکی پاپ گلوکار ٹونی بینیٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اور لیڈی گاگا نے اکٹھے البم اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے یہ جیز البم ہوگا۔ انہوں نے لیڈی گاگا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی گاگا اس صدی کی سب سے قابل فنکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرکے مزا آیا وہ پر امید ہیں کہ ان کی یہ کاوش مداحوں کے دل کو بھائے گی۔ وہ اور لیڈی گاگا بہن بھائیوں کی طرح ہیں اور اس سے قبل ابھی اکٹھے سال 2011ءمیں البم ”آلیڈی از آ ٹریمپ“ بنا چکے ہیں ۔ گلوکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار ٹونی کی نئی البم جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -