موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کاانداز نہیں بدل سکتا‘، شاہدہ منی

موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کاانداز نہیں بدل سکتا‘، شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کاانداز نہیں بدل سکتا‘فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن میں پرامید ہوں کہ ایک دن دوبارہ دھڑا دھڑ شوٹنگز ہونگی۔ ”پاکستان“ کو دئیے گئے اپنے انٹرویو کے دوران شاہدہ منی نے کہاکہ فلم کی موسیقی ابھی ختم نہیں ہمیں صرف معیار کی ضرورت اور اگر ہم معیار بہتر کر لیں توحالات اچھے ہو سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -