اہلیہ اور بچے اولین ترجیح ہےں، جیمز میکاوائے
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی وڈ اداکار جیمز میکا وائے نے کہا کہ ان کا خاندان ان کی اولین ترجیح ہے۔ ہالی وڈ اداکار جیمز میکاوائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا خاندان ان کے لئے ان کے کیریئر سے بڑھ کر ہے۔ یہ ان کی پہلی ترجیح ہے وہ اپنی اہلیہ اینی میری اور تین سالہ بچے سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ محبت کا یہ عالم ہے اب جب وہ عکسبندی کے سلسلے میں گھر سے دور ہوتے ہیں تو سیٹ پر ان کا دل نہیں لگتا وہ چاہتے ہیں کہ جلدی سے عکسبندی ختم ہو وہ اپنے گھر جائیں اور اپنے اہل خانہ سے ملیں ۔