میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے وزن کم کیا،زریں خان

میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے وزن کم کیا،زریں خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ زریں خان نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لئے وزن گھٹایا ہے۔ اداکارہ زریں خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کسی فلم کے لئے بلکہ میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لئے وزن میں کمی لائی ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو پہلی فلم کے بعد ان کا وزن میں دن بدن بڑھ رہا تھا۔ ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مےڈیا میں جب ہیروئن موٹی ہوتی تو بہت مذاق اڑایا جاتا ہے مزید براں اس کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے ان چیزوں سے بچنے کے لئے انہوں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ روزانہ کی جسمانی ورزشوں اور یوگا کی مدد سے اب وہ جسمانی طور پر فٹ ہو چکی ہیں اور پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کررہی ہیں ۔ اداکارہ نے حال میں ہدایت کار ریمبو ڈی سوزا کی فلم کی عکسبندی مکمل کروائی ہے فلم میں ان کے مدمقابل ہیرو راجیو کھنڈوال جلوہ گرہوں گے۔ فلم کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کردیا جائے ۔

مزید :

کلچر -