واٹمور کوقبل از فارغ نہیں کرینگے ¾معاہدہ28 فروری کو ختم ہوگا ¾ نجم سیٹھی
لاہور (اے اےن اےن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کوچ واٹ مور کو قبل از فارغ نہیں کرینگے ¾معاہدہ28 فروری کو ختم ہوگا ¾ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے قبل یہ اقدام نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ¾عہدے سے ابھی ہٹادیا گیا تو تین ماہ کی تنخواہ بھی ادا کرنی پڑے گی ۔ ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ واٹ مور کا دو سالہ معاہدہ 28 فروری کو ختم ہورہا ہے اور اس وقت قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کررہی ہے ۔ ایسے میںکوچ کو تبدیل کرنے کی باتیں کرکے ٹیم کے حوصلے پست کئے جارہے ہیں ۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ کوچ واٹ مور کو اپنے عہدے کی معیاد پوری کرنے دی جائے گی ۔ اگر ایسے موقعے پر انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے کہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو انہیں تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دینی پڑے گی ۔ خیال رہے کہ ڈیو واٹ مور کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈنے محسن خان کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا ۔ واٹ مور کا انٹرنیشنل کیرئر انتہائی مختصر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران صرف 7 ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کھیلا ۔ انہوںنے آسٹریلیا کی ڈومسٹک ٹیم وکٹوریہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 6000 رنز سکور کئے ہیں ۔ 1988-89 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے بعد واٹ مور نے کو چنگ کو کو بطور پیشہ اپنایا ۔