غیر شادی شدہ خاتون کی حیثیت سے دنیا چھوڑنا چاہتی ہوں، اوپرا ونفرے
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفرے نے کہا ہے کہ میں اس دنیا سے غیر شادی شدہ خاتون کی حیثیت سے رخصت ہونا چاہتی ہوں۔میرا بوائے فرینڈ اسٹیڈ مین روایتی سوچ کے انسان ہے اور میری اس سے ذہنی ہم آہنگی بھی ہے لیکن جب بات شادی اور ایک اچھی بیوی کی ذمے داریوں کی آتی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ وہ ان ذمے داریوں کو اٹھانے کے قابل نہیں ہے اس لیے میں اسٹیڈ مین سے شادی نہیں کروں گی اور اس کی ہمیشہ اچھی دوست بن کر رہوں گی۔